گورکھپور،27؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی یوگی حکومت پر مسلم اقلیتوں کو فرضی معاملے میں پھنسانے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو غیر مسلم مافیا نظر نہیں آتے، جو نیپال سرحد پر دیوی پاٹن میں بھرے پڑے ہیں۔
مایاوتی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ذات پات اور تنگ ذہنیت کی وجہ سے دلتوں و دیگر پسماندہ طبقات کے لوگوں کی ہر سطح پر کافی زیادہ نظر انداز کیا ہے۔ مسلمانوں کے فروغ و فلاح پر تو بالکل بھی دھیان نہیں دیا بلکہ انتقامی جذبے کے تحت ان کو زیادہ تر فرضی معاملات میں پھنسا کر انہیں اجاڑنے اور برباد کرنے کی پوری پوری کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا’بی جے پی کے پاس اب کچھ نہیں رہتا تو بولنے کے لئے وہ کہتے ہیں کہ نظم ونسق کو بنانے کے لئے ہم اتنے مسلمانوں پر کاروائی کی لیکن بی جے پی کو غیر مسلم مافیا نظر نہیں آتے نیپال کے سرحد پر دیوی پاٹن میں بھرے پڑے مافیا کیا یوگی جی کو نظر نہیں آتے ان پر کوئی کاروائی نہیں کرتے ہیں۔ لیکن یوگی جی کو کون نظر اتے ہیں صرف مسلم سماج اور کمزور طبقات کے لوگ یہی ان کو صرف مجرم نظر آتے ہیں۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ جرم اگر ایک شخص نے کیا ہے تو اس کی سزا پورے سماج کو نہیں دے سکتے۔ انہوں نے عوام سے بی ایس پی کو جتانے کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ گورکھپور ڈویژن سے بی جے پی اور دیگر مخالف پارٹی کو ضرور صفایا کرنا ہے اور یوگی کو ان کے مٹھ میں اور ان کے کنبے میں واپس بھیجنے کا کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریاست کی عوام سے وعدے تو کافی بڑے بڑے کئے ہیں لیکن وعدے پر عمل نہ کے برابر ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا’جو ہمارا ساتھ ہی وہی یوگی جی کی نیند اڑائے ہوئے ہے۔تویویگ جو کو اپنی اپنی ہر انتخابی ریلی میں اور کہیں نہ کہیں ہاتھی کا ذکر کرنا ہی پڑتا ہے۔ گورکھپور میں بڑی بھیڑ کو دیکھ کر مجھے یقینی ہوگیا ہے کہ آپ لوگ بی ایس پی کی حکومت پھر سے بنائیں گے اور اپنی بہن کو پانچویں بار وزیر اعلی ضرور بنائیں گے اور یوگی جی کو جہاں ان کی صحیح جگہ ہے وہاں ان کو آپ لوگ ضرور بھیجیں گے۔